Site icon Tashakur News

ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی قوم کو عید کی مبارکباد، وطن کے دفاع کا عزم

fc kalat

ایف سی بلوچستان کے بہادر جوانوں نے عیدالفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تعینات سپاہیوں نے کہا کہ وہ ملک کی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ہر حال میں مادر وطن کا دفاع جاری رکھیں گے۔

عید کے بعد عوام کو سستی بجلی ملے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

جوانوں کا کہنا تھا کہ عید اپنوں کے ساتھ منانے کا تہوار ہے، لیکن وہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے اور پاکستان کو امن و استحکام کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔

ایف سی کے جوانوں نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ پاکستان ہمیشہ خوشحال اور پرامن رہے اور یہ عید ملک کے لیے خوشیاں، امن اور ترقی لے کر آئے۔

Exit mobile version