Tashakur News

کراچی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی

کراچی کو خوبصورت بنانے اور اس کی ترقی کے فروغ کے لیے کمشنر آفس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کراچی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کے لیے افسران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش گرفتار

منتخب شدہ شاہراہوں کی نگرانی کے لیے تفویض افسران:

شاہراہِ فیصل – افضل زیدی، میونسپل کمشنر کے ایم سی

آئی آئی چندریگر روڈ – پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ٹریفک

شیر شاہ سوری روڈ – ڈی سی سنٹرل

شاہراہِ قائدین – کمشنر کراچی حسن نقوی

کارساز روڈ – اخلاق یوسفزئی، ڈی جی پارکس کے ایم سی

عبداللہ ہارون روڈ – ڈی سی ساؤتھ

شہید ملت روڈ – ڈی سی ایسٹ

اجلاس میں شرکت کرنے والے اہم شخصیات:

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس لوکل گورنمنٹ عائشہ حمید، ڈی آئی جی ٹریفک پی ایم شاہ، ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو، اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

b14012c4 f3a8 4c53 8563 a515b0277b21

Exit mobile version