Tashakur News

اسٹیل ملز کے ملازمین کا دھرنا، حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے ادارے کی بندش اور مبینہ لوٹ مار کے خلاف اسٹیل مل کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت اور اسٹیل مل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور الزام عائد کیا کہ سیکیورٹی کی نگرانی میں لوہا اور تانبا چوری کیا جا رہا ہے تاکہ ادارے کو مکمل بند کرنے میں آسانی ہو۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری اور اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں مزدوروں کو بے روزگار کر کے ان کا معاشی قتل کیا گیا ہے، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تمام ملازمین کو بحال کیا جائے اور اسٹیل مل کی تباہی کا سلسلہ روکا جائے۔

مزدور رہنماؤں نے کہا کہ اسٹیل مل کی تباہی پر وفاقی حکومت اور وفاقی سیاست کرنے والی جماعتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔

0d8f79e5 eb68 4b72 a78a 21e842bb9cfe

Exit mobile version