Site icon Tashakur News

نیپئر پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، تین ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سگریٹس برآمد

0870061d 7dd9 462a 8410 64b8a001516d

کراچی میں نیپئر پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عامر حمزہ، محمد رضا اور سلیم اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، آئس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

چھاپہ نیپئر تھانے کی حدود میں مارا گیا، جس میں پولیس نے 134 ڈنڈے مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کیے۔ برآمد شدہ سامان کو 550 ض ف کے تحت پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید قانونی کارروائی کے لیے ضبط شدہ سگریٹس اور گرفتار ملزمان کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

English Tags:

Exit mobile version