Site icon Tashakur News

زمان ٹاؤن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی

5828c499 3942 4885 9adf ad901882bf4d

کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے دوران گشت منشیات فروشی میں ملوث ملزم اجمل ولد ہمایوں خان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 9 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر غور، ورکنگ حتمی مراحل میں داخل

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی تھانہ ایئرپورٹ، ابراہیم حیدری، زمان ٹاؤن اور کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کے خلاف امتناع منشیات امینڈمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version