Tashakur News

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کنٹانی میں بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ساحلی علاقے کنٹانی، جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے 1864 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 7.2 کلوگرام براؤن شوگر برآمد کر لی۔
جامعہ بلوچستان کی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنے کا فیصلہ

کوسٹ گارڈز کے مطابق، یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔ پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 31.7 ملین ڈالر (تقریباً 83.72 کروڑ روپے) کے لگ بھگ ہے۔

کوسٹ گارڈز کا اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کردار

پاکستان کوسٹ گارڈز ملک میں منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ادارہ مستقبل میں بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
746df23f 592e 45e4 87c0 a3a424a26935

Exit mobile version