Site icon Tashakur News

قائدآباد پولیس کی بڑی کاروائی، گھروں میں چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار

0dfde51d 4fa7 4040 b813 4b9632fe3b02

کراچی: قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شاندار کارکردگی، اہم کامیابیاں

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رات کے وقت گھروں میں گھس کر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ ایک شہری کی جانب سے تھانہ قائدآباد میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت عید محمد، شہباز اور ریحان کے ناموں سے ہوئی ہے، جو دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔

قائدآباد پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر واقعات اور ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

Exit mobile version