Site icon Tashakur News

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

05c76af1 c786 48b2 8371 5c62d36acf0f

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے اہم ملاقات کی۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللہ خان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد، ادارے کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہا

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا تعارف نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے بھی کرایا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بحری سلامتی کی مجموعی صورتحال، اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون، دفاع اور تربیت کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور امن کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات، خصوصاً ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز (Regional Maritime Security Patrols) پر روشنی ڈالی۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں، اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تربیتی و سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں قریبی اور مستحکم تعاون جاری ہے۔

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا یہ حالیہ دورہ دونوں ممالک کے مابین خصوصاً مسلح افواج کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

Exit mobile version