Site icon Tashakur News

سانحہ جعفر ایکسپریس کے خلاف این ای ڈی یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی، وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی قیادت

501fdda0 d965 4d1c 950e 0b50925e6ef2

کراچی: سانحہ جعفر ایکسپریس کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں این ای ڈی یونیورسٹی میں بھی ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل اور رجسٹرار سید غضنفر حسین نے کی۔

یومِ علیؓ کے سیکیورٹی انتظامات، ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت اہم اجلاس

ایڈمن بلڈنگ سے نکالی گئی اس ریلی میں یونیورسٹی کے افسران اور اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس ایک دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے، اور ماہِ رمضان جیسے مقدس مہینے میں اس طرح کا واقعہ قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔

ڈاکٹر سروش لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاک فوج زندہ باد تھی، ہے اور ہمیشہ زندہ باد رہے گی۔
انہوں نے اس دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

Exit mobile version