Tashakur News

کراچی: گارڈن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، اہلکار زخمی، چھینی گئی گاڑی برآمد

کراچی (تشکر نیوز) — گارڈن کے علاقے نشتر روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق، زخمی پولیس اہلکار کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ہے۔

گوگل والٹ پاکستان میں متعارف: ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سہولتوں کے نئے دور کا آغاز

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان شہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ کچھ دیر قبل عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور اطلاعات کے مطابق ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

8aff964d b705 4b38 905d c0575dc13685 ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

Exit mobile version