Site icon Tashakur News

جگر عطیہ کرنے والی بیٹی مقدس آپریشن کے بعد انتقال کر گئی، اہلخانہ نے ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام لگا دیا

liver

گمبٹ کے پیر سید عبدالقادر شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں جگر کی پیوندکاری کے لیے پنجاب کے علاقے شجاع آباد کے رہائشی راؤ خلیل احمد کو لایا گیا، جہاں ان کی 20 سالہ بیٹی مقدس نے اپنے والد کی زندگی بچانے کے لیے جگر عطیہ کیا۔
موٹروے پولیس کی کارروائی: 7 لاکھ 41 ہزار کی جعلی کرنسی برآمد، 4 ملزمان گرفتار

آپریشن کے بعد مقدس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ جانبر نہ رہ سکی۔ مقدس کے ماموں نے الزام لگایا کہ اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث مقدس کا انتقال ہوا۔ ان کے مطابق رات 2 بجے اسپتال سے فون آیا کہ لڑکی کو لے جائیں اور جب اہلخانہ پہنچے تو مقدس کی لاش ان کے حوالے کر دی گئی۔

اہلخانہ کے مطابق مقدس کے والد کی طبیعت بھی ناساز ہے۔

اسپتال کے ڈائریکٹر رحیم بخش بھٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کا علم نہیں، اور اسپتال میں 200 آپریشن میں سے ایک کیس ایسا ہو سکتا ہے، تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version