Site icon Tashakur News

سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

1ab59c2e 6f60 4557 aa77 012d8809eae3

کراچی کے ضلع ایسٹ میں تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سندھ سوسائٹی گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام مصطفیٰ ولد محمد جمن بھٹی اور محمد یامین ولد محمد جمن برفت کو حراست میں لے لیا۔
ایم اے جناح روڈ خالقدینا ہال میں 6 روزہ تراویح، ختم قرآن کریم اور دعائیہ تقریب کا انعقاد

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کی گئی، جبکہ ان کے زیرِ استعمال ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی، جو تھانہ سچل کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version