Site icon Tashakur News

پریڈی تھانے پر حملے کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کرنے کی سفارش

05130923d85b7c3

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع جنوبی نے ڈی آئی جی جنوبی کو خط لکھ کر سفارش کی ہے کہ پریڈی تھانے پر حملے کی تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کی جائے۔
سندھ ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف سماعت، مدعی کو نوٹس جاری

ایس ایس پی کے مطابق، سینئر انویسٹی گیشن افسران نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے اور مزید مدد کے لیے متعلقہ ایجنسیوں کو بھی خطوط بھیج دیے گئے ہیں۔ تفتیش کے دوران ایک کالعدم تنظیم کا خط سامنے آیا، جس میں سندھ ریولوشنری آرمی نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک منظم دہشت گردی کی کارروائی ہے، جس کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تفتیش کو سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جائے تاکہ ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Exit mobile version