Site icon Tashakur News

محکمہ صحت سندھ کے 43 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، 18 ارب روپے مختص

2704908 sindhgovt 1726307605 186 640x480 1

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے رواں مالی سال کے دوران 43 ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے تفصیلی رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں 15، نوشہرو فیروز میں 7، دادو اور لاڑکانہ میں 3-3، جبکہ میرپورخاص میں 2 منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ مزید برآں، عمرکوٹ، قمبر شہدادکوٹ، بدین، جامشورو، خیرپور، جیکب آباد، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد اور تھرپارکر میں ایک ایک ترقیاتی منصوبہ شامل ہے۔

ان منصوبوں میں اسپتالوں، میڈیکل کالجز اور صحت مراکز کی تعمیر و مرمت شامل ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لیے 18 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version