Site icon Tashakur News

رمضان المبارک میں پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں گے، ایم ڈی واٹر کارپوریشن

1204969 8302567 ab akhbar

ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے رمضان المبارک کی آمد پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر مساجد، مدارس اور عبادت گاہوں کے اطراف تمام شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بہاولپور چھاونی کا دورہ، جنگی تیاریوں اور تربیتی امور کا جائزہ

انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ میئر کراچی کی زیر نگرانی پانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے کے الیکٹرک سے درخواست کی کہ رمضان المبارک میں پمپنگ اسٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا جائے اور بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن سے گریز کیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ رمضان المبارک کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو پانی کی بہتر سہولیات فراہم کرنا کسی بھی عبادت سے کم نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بہتر خدمات کی فراہمی میں واٹر کارپوریشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Exit mobile version