Site icon Tashakur News

بوٹ بیسن تشدد کیس شاہ زین مری کے گارڈز 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

01155821fc74961

کراچی کے بوٹ بیسن پر شہری برکت سومرو اور اس کے دوست پر تشدد کے مقدمے میں بلوچستان کے بااثر خاندان کے فرد شاہ زین مری اور ان کے گارڈز کے خلاف سماعت ہوئی۔ عدالت نے پانچ گرفتار ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
بی وائی ڈی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی شروع کر دی، انڈس موٹر اور میٹکو فوڈز کے اہم اعلانات

تفتیشی افسر نے عدالت میں سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کی اور بتایا کہ ملزمان ویڈیو میں واضح نظر آرہے ہیں، جبکہ ان کی شناخت مکمل ہو چکی ہے۔ دوسری جانب، ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گرفتار افراد صرف ملازمین ہیں اور واقعے کے وقت موجود نہیں تھے، جبکہ پولیس شاہ زین مری تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

کراچی پولیس نے شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کرلیا ہے، جبکہ مقدمہ مختلف سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Exit mobile version