Site icon Tashakur News

افغانستان کے لیے فیصلہ کن میچ، سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آج کی جیت ضروری

2813455777f15d9

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک انتہائی اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں شکست کی صورت میں افغان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔
کراچی بوٹ بیسن تشدد کیس – پولیس کی کارروائی تیز

دو روز قبل افغانستان نے انگلینڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا، جبکہ آسٹریلیا بھی اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے چکا ہے۔ آج کے میچ میں جو بھی ٹیم کامیاب ہوگی، وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

ٹیموں کے اسکواڈ:

آسٹریلیا: اسٹیو اسمتھ (کپتان)، میتھیو شارٹ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبوشانے، جوش انگلس، ایلکس کارے، گلین میکسویل، بین ڈوارشوز، نیتھن ایلِس، ایڈم زامپا، اسپینسر جانسن۔

افغانستان: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد، فضل حق فاروقی۔

افغان ٹیم کے آل راؤنڈرز محمد نبی اور راشد خان میچ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے لیے اسٹیو اسمتھ اور گلین میکسویل میچ ونر ثابت ہو سکتے ہیں۔

کیا افغانستان ایک اور اپ سیٹ کر پائے گا؟ کرکٹ شائقین کی نظریں آج کے میچ پر جمی ہوئی ہیں۔

Exit mobile version