Tashakur News

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے آل کراچی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل اور تجاویز پر تبادلہ خیال

تشکر نیوز:  ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے آل کراچی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تیموریہ پولیس کا موٹر سائیکل لفٹر گینگ سے مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، دو فرار

وفد نے روڈ پر گاڑیوں کے لیے اوقاتِ کار بڑھانے کا مطالبہ کیا اور اپنے درپیش مسائل پیش کیے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ تمام ٹرک ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے، خاص طور پر تیز رفتاری اور فرسٹ لین کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل غور سے سننے کے بعد انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

1e04af51 4d65 4e75 87fb fcf3ad552554

Exit mobile version