Site icon Tashakur News

اماراتی ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان وفد کے ہمراہ نورخان ایئربیس پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اماراتی وفد میں وزرا، کاروباری شخصیات اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔

او گولڈ ایپ صارفین کے لیے سونے کی لیزنگ سے 16 فیصد سالانہ منافع کا موقع

صدر، وزیراعظم اور حکومتی وزرا نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا، جب کہ بچوں نے ولی عہد کو گلدستے پیش کیے۔ اسلام آباد میں بارش کے باعث وزیراعظم شہباز شریف خود ولی عہد کے ساتھ چھتری تھام کر چلتے رہے، جسے مہمان نوازی کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں، وزیراعظم ہاؤس میں اماراتی ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version