Site icon Tashakur News

پاپوش نگر میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، 2 ڈاکو گرفتار

7110656b 7490 48dd af02 facb011a8c0a

کراچی: پاپوش نگر کے سیکٹر 5D میں صرافہ مارکیٹ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو ڈاکو بغیر کسی زخمی ہوئے گرفتار کر لیے گئے۔

پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2025 (سکھر چیپٹر II) کا انعقاد

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے ایک 9MM پسٹل، ایک 30 بور پسٹل، لوڈ میگزین، دو چھینے گئے موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version