Tashakur News

کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تشکر نیوز کے مطابق، سینٹرل رضویہ تھانہ کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ کیا، جس میں 2 ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ یہ مقابلہ ہپی مین روڈ جہانگیر آباد، ملت بیکری کے قریب دورانِ گشت کیا گیا۔
کراچی پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 909 سے زائد ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہو کر گرفتار ہوئے، جن کی شناخت کاشف ولد غلام مصطفیٰ اور اسامہ عرف والو ولد حبیب کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے موقع سے 2 عدد پسٹل 30 بور بمعہ راؤنڈ زندہ و چلیدہ خول، 2 عدد موبائل فون اور 1 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس ملزمان کا ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے تاکہ ان کی ماضی کی وارداتوں کا بھی پتہ چل سکے۔

849b8572 3093 459d 9d9a 19dc236c0398

Exit mobile version