Site icon Tashakur News

موچکو چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران دو خواتین منشیات سمیت گرفتار

47cf8036 baac 4050 b7e1 a3eb32dd76f6

تشکر نیوز کے مطابق، بلوچستان سے کراچی کے داخلی مقام پر قائم موچکو چیک پوسٹ پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج چیکنگ کے دوران پسنجر بس سے دو خواتین حلیمہ اور رشیدہ کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 2014 دھرنوں کے کیس کی سماعت، وارنٹ گرفتاری جاری

گرفتار ملزمات کے قبضے سے بوقت گرفتاری دو کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ برآمدہ منشیات بلوچستان کے علاقے حب سے کراچی ترسیل کی جارہی تھی۔

کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی نگرانی میں چوکی انچارج موچکو فخر اقبال نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

Exit mobile version