Site icon Tashakur News

ملیر کینٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کے ملزم کو گرفتار کرلیا

26c22785 1d1b 4521 b42b ae4c90febcd8

 ملیر کینٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا۔

تذکرہ: معروف شاعر خالد میر کے شعری مجموعے ”جسے تم پیار کرتے ہو“ کی رونمائی

گرفتار ملزم کی شناخت حمیداللہ کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز اور رقم برآمد ہوئی ہے۔

ملیر کینٹ پولیس نے ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کے لیے روانہ کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملیر کینٹ پولیس گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version