Site icon Tashakur News

تھانہ ڈاکس پولیس کی کارروائیاں، گٹکا فروش اور جوا سٹہ میں ملوث ملزمان گرفتار

02783848 f3e8 4952 9644 53fb2a4315af

ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان نے اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا فروشی اور جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ منگھوپیر کے شہید اہلکار عمران کی نماز جنازہ ادا، قاتلوں کی گرفتاری کا حکم

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق پہلی کارروائی مچھر کالونی میں کی گئی، جہاں پولیس نے زولفقار عرف زلفی کو گرفتار کیا، جو مضرِ صحت گٹکا ماوا فروخت کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 40 عدد پڑیاں برآمد کی گئیں، جس پر اس کے خلاف مقدمہ نمبر 97/25 بجرم 8(I) امتناع گٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔

دوسری کارروائی سلطان آباد کے علاقے میں ہوئی، جہاں جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث محمد ریاض گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی اقبال برکی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے جوا سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 98/25 بجرم دفعہ 5/5A گیمبلنگ ایکٹ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور منشیات و جوا کے خلاف مزید سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version