Site icon Tashakur News

ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس: ایف آئی اے میرپورخاص کی بڑی کارروائی، میڈیکو لیگل آفیسر گرفتار

13233cf3 b9c0 4e0a be59 f1b9ab886726

میرپورخاص – ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے میرپورخاص نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو گرفتار کر لیا، جن پر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، بلوچستان سے 200 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

حکام کے مطابق ملزم کو میرپورخاص سے گرفتار کیا گیا اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کیس میں ملوث پولیس افسران کے خلاف بھی قتل، دہشتگردی اور کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور واقعے میں ملوث عناصر کی پکڑ دھکڑ کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

Exit mobile version