Site icon Tashakur News

صدر ضلع کورنگی تنویر چودھری کا نوجوانوں کو ہیوی ٹرانسپورٹ کو نظرآتش کرنے سے روکنے کا پیغام

Screenshot 2025 02 11 232022

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صدر ضلع کورنگی تنویر چودھری نے کراچی میں نوجوانوں کی جانب سے پرائیویٹ اور ہیوی ڈیوٹی ٹرانسپورٹ کو نظرآتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس ناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہیوی ٹرالر اور ٹرانسپورٹ کو آگ لگانے کے مشورے دینے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا حب کینال منصوبے کا معائنہ، کراچی میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات

تنویر چودھری نے مزید کہا کہ گورنمنٹ سندھ اور ٹریفک پولیس کے احکامات کے مطابق، کراچی کے نوجوانوں کو خود قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کے بجائے، ہیوی ڈیوٹی ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹ کی شکایات متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کرنی چاہیے۔

انہوں نے نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے روزگار پر دھیان دیں اور غیر قانونی طور پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے بارے میں ٹریفک پولیس کو اطلاع دیں۔

تنویر چودھری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے تحت ٹرانسپورٹر حضرات کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

انہوں نے اپنے نوجوان بھائیوں سے مؤدبانہ گزارش کی کہ وہ جذباتی ہو کر یا سیاستدانوں کی جذباتی تقریروں کا اثر لے کر کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھائیں، تاکہ بعد میں انہیں کسی پشیمانی کا سامنا نہ ہو۔

Exit mobile version