Site icon Tashakur News

راولپنڈی: خاتون کی جھوٹی ڈکیتی کی کہانی بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

08130341087909a

تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں ایک خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ڈکیتی کی رپورٹ جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس حکام نے مدعیہ کے بیان کی روشنی میں تفتیش شروع کی اور جلد ہی حقیقت کا سراغ لگا لیا۔
ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی سمیت تین رہنما گرفتار، پی ٹی آئی کا صوابی میں بڑا جلسہ

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ڈکیتی کا واقعہ پیش ہی نہیں آیا بلکہ مدعیہ خاتون، اس کی سہیلی اور دو ساتھی ہی اس واردات کے اصل ملزمان تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان، صائقہ، سمیرا، عمیر، اور منیب کو گرفتار کر لیا۔

ملزمہ صائقہ نے اپنی سہیلی سمیرا کے زیورات فروخت کرنے کے لیے دیے گئے تھے، جن کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے اس نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ منصوبہ بندی میں سمیرا اور دونوں ساتھیوں عمیر اور منیب نے بھی حصہ لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ جانفشانی سے کی گئی تفتیش کے بعد پولیس نے معاملے کو انجام تک پہنچایا اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔

Exit mobile version