Site icon Tashakur News

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version