Site icon Tashakur News

خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات رمضان المبارک کے باعث ملتوی

matric

خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت دی ہے کہ یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں منعقد کیے جائیں۔

وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سمری ارسال

ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ امتحانات رمضان کے بعد لیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ طلبہ کو رمضان کے دوران سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پہلے میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو ہونے تھے، لیکن اب یہ امتحانات 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں طلبہ کو اضافی ذہنی دباؤ سے بچایا جائے اور وہ بہتر تیاری کر سکیں۔

Exit mobile version