Site icon Tashakur News

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی مسعود بھٹو کا پولیو اسٹاف کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز سے نوازنے کا اعلان

89a2d0e6 177b 46fc 81e5 5a0ec7c3e922

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی، مسعود بھٹو نے انسدادِ پولیو مہم میں اعلی کارکردگی دکھانے والے پولیو اسٹاف کو تعارفی اسناد اور کیش پرائز سے نوازا۔ اس موقع پر ضلع ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر شاہ محمد، ڈاکٹر فرقان، ڈاکٹر کنول، ڈاکٹر پرویز نذیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی مسعود بھٹو کا پولیو اسٹاف کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز سے نوازنے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو نے تمام پولیو اسٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا، "انشاءاللہ ہم پاکستان کو پولیو سے پاک کر دیں گے”۔

یہ تقریب پولیو مہم میں ان افراد کی محنت اور عزم کی قدر دانی کے طور پر منعقد کی گئی تھی، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو مزید تقویت مل سکے۔

Exit mobile version