Tashakur News

ڈی جی آئی ایس پی آر کا آئی بی اے کراچی میں خصوصی نشست، طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آئی بی اے کراچی میں طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے آئی بی اے کو لرننگ کا سسمبل قرار دیتے ہوئے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

کراچی: پورٹ قاسم کے قریب گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آئی بی اے کا نظامِ تعلیم دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق ہے۔ نشست کے دوران طلباء کے سوالات کے جوابات خوش اسلوبی سے دیے گئے، جنہیں طلباء نے سراہا۔ طلباء و طالبات نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کو مسترد کیا۔

اساتذہ اور طلباء نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کیے جائیں تاکہ پاک فوج اور طلباء کے درمیان روابط مضبوط ہوں۔

14766502 6b5a 4d22 9113 c857a4188968

 

Exit mobile version