Site icon Tashakur News

ماڑیپور پولیس کی کامیاب کارروائی: ناجائز اسلحہ اور منشیات سمیت دو ملزمان گرفتار

d9c39502 6f70 4b23 8ed3 25f5e007d810

ضلع کیماڑی کے تھانہ ماڑیپور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کلیئر نہ ہونے سے گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احسان ولد سعید اور علی ولد فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول، 525 گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد کی۔

دوران تفتیش ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گرفتار ملزم احسان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ ماڑیپور انسپکٹر شبیر حسین کی سربراہی میں، چوکی انچارج ٹرک اڈہ اے ایس آئی علی شیر اور اسٹاف کے ہمراہ کی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 29/25 بجرم دفعہ 6/9(3)B اور 30/25 بجرم دفعہ 23(I)A درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version