Site icon Tashakur News

سندھ ہائیکورٹ کا ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا، مرد، خواتین یا بچوں کو بھیک مانگتے نہ دیکھا جائے۔

سپریم کورٹ آئینی بنچ کی کسٹمز ڈیوٹی کیس کی سماعت: توہین عدالت کے فیصلے پر اپیل اور نظرثانی کا فیصلہ

آئینی بینچ نے خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی کہ فوری طور پر ٹریفک سگنلز پر موجود بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ بھکاری شہریوں کو نہ صرف پریشان کرتے ہیں بلکہ انہیں ہراساں بھی کرتے ہیں، اس لیے ایسے تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے حکام کو یہ بھی متنبہ کیا کہ کراچی کے سگنلز کو بھکاریوں سے صاف رکھنے کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Exit mobile version