Site icon Tashakur News

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی سیریز کی تیاری شروع

Tri Nation Series1734083141 0 600x450 1

مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب کیلئے مشاورت مکمل کر لی ہے، تاہم ٹیم کا باضابطہ اعلان پی سی بی کے سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیمپئینز ٹرافی میں ‘پاکستان’ کا نام جرسی پر چھاپنے پر اعتراض، کرکٹ فینز کا شدید ردعمل

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، اور یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہو گی جو ایونٹ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگی۔ پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔

سیریز کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور پہنچنے کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گی، جبکہ 6 اور 7 فروری کو پریکٹس ڈے رکھے گئے ہیں۔ اس کے بعد 8 اور 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے، اور تینوں ٹیموں کی کراچی روانگی 11 فروری کو طے ہے۔ کراچی میں 13 اور 15 فروری کو میچز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کیلئے کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کے باضابطہ اعلان کا ابھی تک کوئی وقت طے نہیں ہو سکا ہے، تاہم ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو شیڈول ہے۔

Exit mobile version