Site icon Tashakur News

پاکستان کی معیشت کی بنیاد میں تبدیلی اور عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ کا عزم

whatsapp image 2024 06 18 at 12 34 33

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی کیپٹل مارکیٹ میں موجود ہے اور اس وقت ہماری پوری توجہ معیشت کے بنیادی ڈی این اے کی تبدیلی پر مرکوز ہے تاکہ برآمدات کی بنیاد پر ترقی حاصل کی جا سکے اور ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد ہو۔

پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی دل کی بیماری میں مبتلا

ہانگ کانگ کے ٹی وی چینل بی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہانگ کانگ چین اور پاکستان کے درمیان جوائنٹ وینچرز کے لئے ایک اچھا مقام ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن پیدا کیا جا سکے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے ایک اہم ملاقات کی اور پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر بات کی۔ ملاقات میں بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر بھی بات کی گئی اور سروس لانگ مارچ کا ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

Exit mobile version