Site icon Tashakur News

سندھ ہائی کورٹ کا ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر ڈی جی کے ڈی اے کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے کو پچیس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا، جبکہ ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم بھی دیا۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی کے ڈی اے گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے اور شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع نہیں کرایا۔ ایم ڈی اے نے مرحوم ملازم کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مہلت کی درخواست کی جس پر عدالت نے ایم ڈی اے کو اٹھارہ جنوری تک واجبات عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

Exit mobile version