Site icon Tashakur News

شمالی وزیرستان میں شہید میجر محمد اویس کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر محمد اویس کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کی گئی۔

بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق، نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور علاقے کے عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ شہداء کی قربانیاں قوم کے اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں اور ملک میں امن و استحکام کے لیے ہمارے عزم کی گواہی ہیں۔

میجر محمد اویس کی قربانی قوم کے لیے مشعل راہ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Exit mobile version