Tashakur News

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن، 6 کامیاب کارروائیاں

اسلام آباد (تشکر نیوز): اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 6 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2089.57 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

سی ویو ساحل سمندر پر گاڑی پھنسنے کا واقعہ، ریسکیو 1122 کی کامیاب کارروائی

تفصیلات:

قلعہ عبداللہ، بلوچستان: ویران علاقے سے 1270 کلوگرام چرس برآمد۔

جیوانی، گوادر: غیر آباد علاقے سے 800 کلوگرام چرس برآمد۔

پشاور: کوریئر آفس میں رحیم یار خان بھیجے جانے والے پارسل سے 10.8 کلوگرام چرس ضبط۔

ایم ون اسلام آباد: گاڑی میں چھپائی گئی 6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

شیر شاہ ٹول پلازہ، ملتان: ایک ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد۔

پنڈی روڈ، کوہاٹ: ایک ملزم کے قبضے سے 370 گرام چرس برآمد۔

قانونی کارروائی:

d5712165 4206 4bbe adb2 b234077aa468

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف یہ آپریشنز ملک کو منشیات سے پاک بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

Exit mobile version