Tashakur News

کمشنر کراچی کا ضلع کیماڑی مچھر کالونی کا دورہ، پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

تشکر نیوز کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ضلع کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی کا دورہ کیا، جہاں ایک فعال پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، مطلوب دہشت گرد علی رحمان عرف مولانا طحہٰ سواتی ہلاک

کمشنر کراچی نے علاقے کی گلی گلی جا کر اہل محلہ سے ملاقاتیں کیں اور بچوں کو پولیو ویکسین کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پولیو ورکرز اور یوسی کوآرڈینیٹرز کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔”

کمشنر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پولیو مہم کی نگرانی کر رہے ہیں اور گراؤنڈ پر جا کر پروگریس کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مہم کو مؤثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔

74c19181 551f 432d 9a89 41c60830cc8f

اہلِ علاقہ نے کمشنر کراچی کے دورے کو سراہا اور پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version