Tashakur News

کائنات مہیشوری مارگ فورم کے زیر اہتمام ویرسی ماسٹر ایوارڈ تقریب، 250 پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اعزازات

تشکر نیوز: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 15 دسمبر 2024 کو کائنات مہیشوری مارگ فورم کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہیشوری (ہندو) برادری کے 250 پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو ویرسی ماسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں کے جی ون سے لے کر بارہویں جماعت تک کے ہونہار بچوں نے شرکت کی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، 1300 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ نیا ریکارڈ سطح پر

اس پروگرام میں طلبہ و طالبات کے والدین اور مہیشوری برادری کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز بچوں کو ایوارڈ شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں اور والدین کے درمیان دلچسپ کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے، اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

کائنات مہیشوری مارگ فورم کے بانی، بابو کانجی مانگلیا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا بنیادی مقصد بچوں میں تعلیم کے فروغ کو ممکن بنانا ہے، تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے نہ صرف اپنے ملک پاکستان بلکہ اپنی برادری کا نام بھی روشن کر سکیں۔

12264896 bc76 40e0 b7e5 fc1d82249eca

انہوں نے کہا کہ برادری کے بچوں کی کامیابیاں ہماری اجتماعی ترقی کا ثبوت ہیں اور یہ تقریب ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

Exit mobile version