Tashakur News

شادی کی تقریب میں غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر یو ٹیوبر رجب بٹ گرفتار

لاہور، 15 دسمبر 2024یو ٹیوبر رجب بٹ کو لاہور پولیس نے شادی کی تقریب کے دوران غیر قانونی طور پر شیر کے بچے کو بطور تحفہ لینے پر گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ہوائی فائرنگ کے واقعات کا نوٹس، ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات

ڈان نیوز کے مطابق، رجب بٹ کو چونگ پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ہمراہ ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق، رجب بٹ کو شادی میں شیر کا بچہ تحفے میں ملا تھا، جس کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ رجب بٹ سے غیر قانونی پستول بھی برآمد ہوا ہے، جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ اس غیر قانونی عمل پر محکمہ وائلڈ لائف نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Exit mobile version