Tashakur News

خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی بڑی کارروائی: 22 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

تشکر نیوز: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف تین کامیاب کارروائیاں کی گئیں، جن میں 22 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 6 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

دکی: ایف سی چوکی پر حملے میں دوسرا سپاہی بھی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ٹانک کے علاقے گل امام میں کی گئی، جہاں 9 دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقے کو مکمل کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری بڑی کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

تھل کے علاقے میں دہشتگردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، جسے فورسز نے بہادری سے ناکام بنایا۔ اس حملے کے دوران پاک فوج کے 6 سپاہیوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

65963d6a 0335 4bc6 9fbf 065bdc3290b9

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تمام علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Exit mobile version