Site icon Tashakur News

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے سکھ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

dde2fd11 7336 4425 9201 6965dee1ec67

کراچی: (تشکر نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے سکھ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات۔ وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔

سندھ بھر میں 8 ماہ کے دوران 1280 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں، ڈی جی ایس بی سی اے

وفد نے اپنے پیشوا گرو نانک کی 555 ویں سالگرہ کے موقع پر شہر میں نکالی جانے والی ریلی کے حوالے سے ٹریفک انتظامات کے لیے درخواست کی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے متعلقہ افسران و ملازمان کو احکامات جاری کیے کہ ریلی کے موقع پر ٹریفک کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کو گلدستہ اور شال پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version