Site icon Tashakur News

ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ

ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ

کراچی(تشکُّر نیور اسٹاف رپورٹر مورخہ 25 دسمبر 2023) ایڈیشنل آئی جی صاحب کراچی کی ہدایات پر صبح 0700 بجے سے دوپہر 1200 بجے تک جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد۔

ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ ناکہ بندی پوائنٹس کی نگرانی کررہے ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی نے مختلف ناکہ بندی پوائنٹس کا وزٹ کرکے افسران و جوانوں کو چیک کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

ناکہ بندی کا مقصد کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانا اور شرپسند عناصر کی آمدورفت پر نظر رکھنا/ سرکوبی کرنا ہے۔

Exit mobile version