Site icon Tashakur News

حب فلٹر پلانٹ کی بجلی بحال، کراچی کے شہریوں کو صاف پانی کی مسلسل فراہمی

db8f516c be31 42e5 a980 98365379e40c

تشکرنیوز: اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ 7 دن کی انتھک محنت کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا حب فلٹر پلانٹ دوبارہ بجلی سے منسلک ہو چکا ہے، اور کراچی کے شہریوں کو کلورین اور فلٹریشن کے ساتھ صاف پانی کی مسلسل سپلائی فراہم کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز میڈیا میں حب فلٹر پلانٹ کے حوالے سے نشر ہونے والی جھوٹی خبر کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے، حب فلٹر پلانٹ کے ملازمین نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

کراچی واٹر کارپوریشن نے زیر زمین پانی کے لائسنس کے اجرا سے متعلق خبروں کی تردید

بجلی کے تعطل کے باوجود بھی کراچی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے میں ریزیڈنٹ انجینئر کاشف احمد، تمام اے ای ای، سب انجینئرز اور ان کی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔

حب فلٹر پلانٹ کے افسران و ملازمین کراچی کے شہریوں کو بروقت صاف پانی فراہم کرنے کے لیے دیانت داری اور ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔ حب فلٹر پلانٹ کے حوالے سے ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے سے افسران و ملازمین کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

Exit mobile version