Site icon Tashakur News

موجودہ صورت حال میں عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا، شیخ رشید

24 1

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

موجودہ صورت حال میں عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا عمران خان کو رہا کیا جائے گا، جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا۔

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، فوج طلب

انہوں نے کہا کہ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا، شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے، حلق سے فلک تک غربت ہے۔

Exit mobile version