Site icon Tashakur News

آزاد کشمیر کیلئے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی کا تنازع برقرار

20

آزادکشمیرکے لیے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی سے متعلق پاورڈویژن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان تنازع کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی تک پہنچ گیا جب کہ پاور ڈویژن نے تنازع حل کرنے کے لیے ای سی سی سے مدد مانگ لی ہے۔

آزاد کشمیر کیلئے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی کا تنازع برقرار

 

’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے سیلز ٹیکس وصولی کامعاملہ حل کرنےکے لیے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے سیکریٹری پاور، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو ٹاسک دے دیا اور انہیں معاملے پر اجلاس بلاکر تجاویز دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے-

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آزاد کشمیر کے لیے بجلی فراہمی پر سیلز ٹیکس استثنا تسلیم نہیں کیا جب کہ پاور ڈویژن آزاد کشمیر کے لیے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی کےحق میں نہیں ہے۔

الیکشن ایکٹ کی شقیں کالعدم قرار دینے کی درخواست پر اٹارنی جنرل اسلام آباد ہائی کورٹ طلب

 

ذرائع کے مطابق پاو رڈویژن، واپڈا اور آزاد کشمیرکے درمیان منگلا ڈیم ریزنگ معاہدہ 23 جون2023 کو ہوا تھا جس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ آزادکشمیر کو بجلی فراہمی پرسیلز ٹیکس کااطلاق نہیں ہوگا۔

Exit mobile version