Site icon Tashakur News

کراچی دو دریا فائرنگ واقعہ: 3 افراد زخمی، 4 ملزمان گرفتار

3e9c2056 e552 4d88 bac2 8e818ba10bea

تشکر نیوز: گزشتہ روز دو دریا پر تفریح کے لیے آئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس اہلکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے اجلاس۔

شواہد اور معلومات کا استعمال کرتے ہوئے پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت درج ذیل ہے:

  1. الیاس ولد محمد
  2. رحمان ولد عبدالخالق
  3. رحیم ولد عالم گل
  4. نور محمد ولد حاجی علی جان

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version