Site icon Tashakur News

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی: گٹکا/ماوا فیکٹری پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

تشکر نیوز: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایک ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے نبی بخش تھانے کی حدود میں گٹکا/ماوا کی چھوٹی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

لانڈھی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی: فائرنگ کے بعد ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

چھاپے کے دوران ایک ملزم پرویز کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹب گٹکا/ماوا، 22 بوری چھالیہ، مکس چونا، زعفرانی پٹی، تمباکو اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ملزم پرویز گٹکا/ماوا تیار کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ برآمد شدہ سامان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Exit mobile version