Site icon Tashakur News

بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں، مفتی اعظم سعودی عرب

2649743 grandmuftiksa 1717831355 121 640x480 1

تشکر نیوز: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں ہے۔

مفتی اعظم سعودی عرب اور سینئر کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی شخص کے لیے بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے۔ انہوں نے حجاج کرام پر زور دیا کہ وہ سرکاری ہدایات اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

ٹی20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی کامیابی، افغانستان نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے مزید کہا کہ سرکاری ہدایات میں حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی جانب سے مقرر کردہ ویکسین لگوانا شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت حج پر جانا شریعت کے مطلوبہ مفادات کے مطابق نہیں ہے۔ شریعت میں مصالح کو بہتر کرنا اور برائی کو دور کرنا شامل ہے۔

اس سال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 19 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے۔

Exit mobile version